چہلم امام حسینؓ؛ سندھ کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حضرت امام حسینؓ کے چہلم پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے،محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں موبائل فون سروس کل مکمل طورپر بند رہے گی،اس کے علاوہ حیدر آباد،میرپور خاص،شہید بے نظیر آباد، سکھر میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی،محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق دادو ،ٹھٹھہ، سجاول، خیرپور، لاڑکانہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور شہر میں عام تعطیل کااعلان