نجم سیٹھی اور پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے 3 ممبران کی آڈٹ رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

Aug 25, 2024 | 22:58:PM
نجم سیٹھی اور پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے 3 ممبران کی آڈٹ رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد) پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور 3 کمیٹی ممبران کی آڈٹ رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب پی سی بی کی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں نجم سیٹھی اور ان کے 3 کمیٹی ممبران شکیل شیخ، ہارون رشید اور اعزاز سید الاؤنسز کی مد خرچ کیے گئے، پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو غیر مجاز میٹنگ اور ڈیلی الاؤنسز کی مد میں 16 ملین روپے سے زائد خرچ کیے گئے، نجم سیٹھی، شکیل احمد شیخ، محمد ہارون رشید اور اعزاز سید کو 2022-23 کے مالی سال میں 16 ملین روپے کے میٹنگ اور ڈیلی الاؤنسز ادا کیے گئے۔

آڈٹ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو الاؤنس کی مد میں 46 لاکھ 60 ہزار سے زائد ادا کیے گئے، شکیل شیخ کو الاؤنس میں 42 لاکھ 60 روپے ادا کیے گئے، سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کو الاؤنس کیلئے 35 لاکھ روپے ادا کیے گئے، پی سی بی، بی او جی ممبر عزاز سید کو الاؤنس کی مد میں 39 لاکھ 60 ہزار روپے دیے گئے، دسمبر 2022 سے جون 2023 کے دوران بی او جی کی صرف 5 میٹنگز منعقد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے 3 روز میں یوٹیوب چینل سے کتنے ڈالر کمائے؟ حیران کن انکشاف

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی سی بی کے بی او جی ممبران کو شہر سے باہر سفر کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر 10 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں، ملک سے باہر سفر کرنے پر پی سی بی کے بی او جی ممبران کو 300 ڈالر روانہ کیلئے ادا کیے جاتے ہیں جبکہ انگلینڈ جانے پر 400 ڈالر روزانہ کے ادا کیے جاتے ہیں، پی سی بی کے بی او جی ممبران کو ہر میٹنگ کیلئے بھی 10 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔