اڈیالہ جیل کے 3افسران کے تبادلے 

Aug 25, 2024 | 23:53:PM
اڈیالہ جیل کے 3افسران کے تبادلے 
کیپشن: اڈیالہ جیل،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل میں3افسران تبدیل کر دیئے گئے ۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ آفتاب احمد تبدیل  کر دیئے گئے،آفتاب احمد کو سکیورٹی آفیسر پنجاب پرزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال تعینات کر دیا گیا ۔

آفتاب احمد کو سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں،آفتاب احمد کو بانی پی ٹی آئی کو بیرک سے لانے لے جانے کی ڈیوٹی دی گئی تھی،لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ ثمرا جبین کو بھی تبدیل کر دیا گیا ،ثمرا جبین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس بہاولپور تعینات کر دیا گیا ۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی مظہر اقبال اسلم کو بھی تبدیل کر دیا گیا،مظہر اقبال اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا،محکمہ جیل خانہ جات نے افسران کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ۔

یہ بھی پڑھیں:25ٹی وی پروگرامز بند کرنے کا فیصلہ