وزیراعظم نے 29 دسمبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کرنے کیلئے29 دسمبر کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس کیلئے7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دے گا، جبکہ پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی سے متعلق بریفنگ دے گا۔وزارتِ داخلہ اور سی ڈی اے مارگلہ روڈ تجاوزات کے خاتمے پر بریفنگ دے گی۔
اجلاس کے دوران گلگت بلتستان میں 3 سال کےلئے ایف سی تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے پیش ہوگی۔ہائیڈروکاربن ڈیویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ کے اس اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔