(24نیوز)پاکستان میں کورونا کا زور تھم نہ سکا،مہلک وائرس مزید 85 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9ہزار753 ہوگئی ہے جبکہ 2100 سے زائد نئے مریضوں کی تشخیص بھی ہوئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39435 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2152 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 85 نئی اموات بھی ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9753 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 67222 تک جا پہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 38511 ہوگئے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.6 فیصد رہی،اس کےعلاوہ ایک دن میں ملک بھر میں 1824 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 418958 ہوگئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 208514 ہوگئی ہے جب کہ 3440 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 134345 ہے اور 3831 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18028 اور ہلاکتیں 181 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 56544 اور 1585 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8103 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 213 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4844 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 36844 ہے اور اب تک 402 مریض انتقال کرچکے ہیں۔