مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید

Dec 25, 2020 | 09:44:AM
مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

  تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض افواج نے ضلع باڑہ مولا کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی اس دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا،اور گھروں میں گھس گئے، جب کہ بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان بھی شہید ہوگئے۔

میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن بدھ کو شروع کیا گیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں فٹبال کا کھلاڑی بھی شامل ہے ،جب کہ بھارتی حکام نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں  کو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔