(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں معاشی سفارت کاری کے حوالے سے اجلاس ہوا,وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اجلاس میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دوران اجلاس معاشی سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ برائے معاشی سفارت کاری، نبیل منیر، ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ چوہدری اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔دوران اجلاس معاشی سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں اپنی سفارت کاری کو تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کو پیش نظر رکھتے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہو گا۔
واضح رہے کہ معاشی سفارت کاری ہماری سفارتی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ معاشی سفارت کاری ڈویژن کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔وزارتِ خارجہ کا حصہ بننے والے نئے افسران کو معاشی سفارت کاری اور پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے گی ۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزارتِ خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں اسٹرٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وزیر خارجہ نے اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کو مزید فعال بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔