بلوچستان ہائیکورٹ:باڑ لگانے کے خلاف درخواست دائر

Dec 25, 2020 | 11:26:AM

(24 نیوز) صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حکومت کی جانب سے باڑ لگائے جانے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں باڑ لگائے جانے کے خلاف منیر احمد کاکڑ وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل کی جانب سے  آئینی درخواست دائر کی گئی۔بلوچستان ہائیکورٹ نے گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق درخواست 28 دسمبر کو سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی گوادر میں باڑ لگائے جانے کے اقدام کی مخالفت کر چکے ہیں۔
 
 

مزیدخبریں