فضل الرحمان کیخلاف بیان بازی،چاروں ارکان پارٹی سے فارغ

Dec 25, 2020 | 12:03:PM
فضل الرحمان کیخلاف بیان بازی،چاروں ارکان پارٹی سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مولانا فضل الرحمان کیخلاف بیان بازی کرنا مہنگا پڑ گیا،جمعیت علماء اسلام کی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے چاروں ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کو بنیادی رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیا گیاہے۔جے یو آئی کی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے  اور قائد کیخلاف بیان بازی پر فیصلہ کیا۔

یاد رہےکہ جے یو آئی ف کے سینئر رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانامحمد خان شیرانی نےاپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کو سلیکٹڈ کہنے والے فضل الرحمان خود سیلیکٹڈ ہیں۔میرا ماننا ہےکہ یہ پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ، اگر کوئی ایسا سوچ رہاہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔انہوں نے کہا  موجودہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کےلئے قائم ہوئی ہے، میں اپنے ساتھیوں سے مشورہ کرکے بلوچستان کےتمام اضلاع میں پارٹی کےدفاتر قائم کروں گا۔