قائداعظمؒ کا یوم پیدائش: عمران اسماعیل  اور مراد علی شاہ کی مزار پر حاضری

Dec 25, 2020 | 12:23:PM

(24 نیوز)بانی پاکستان قائداعظمؒ  محمد علی جناح کے 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کےمطابق قائداعظمؒ  کے یوم پیدائش پر گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزارقائد پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ اوروزیراعلیٰ سندھ کی مزار پر آمد  کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔ عمران اسماعیل اور مراد علی شاہ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی، بعد ازاں مزار پر رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں دونوں شخصیات نے اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

مزیدخبریں