ایم کیو ایم کے عامرخان بھی کورونا میں مبتلا

Dec 25, 2020 | 12:40:PM

 (24نیوز)کورونا کے وار جاری،سیاستدان بھی مہلک وبا کی زد میں آنے لگے۔متحدہ کے سینئر رہنما عامر خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔


ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان  نے گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت   آگیا،جس کے بعد عامر خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا  ہے،انہوں نے  کارکنوں اور عوام سے دعائے صحت کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ عامر خان ایم کیو ایم میں سینئر ڈپٹی کنوینئر کا عہدہ رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں