گیس کی قلت، ڈیمانڈ 270ملین کیوبک فٹ تک پہنچ گئی

Dec 25, 2020 | 12:45:PM

(24نیوز)سردی کی شدت میں اضافہ، مختلف علاقوں میں گیس کی قلت پیدا ہو گئی۔ لاہور ریجن کی ڈیمانڈ دو سو ستر ملین کیوبک فٹ تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کے سسٹم سے دو سو تین ملین گیس فراہم کی جا رہی ہے چالیس ملین کا شارٹ فال ہونے سے مختلف علاقوں میں گیس کی کمی پیدا ہو گئی بعض علاقوں میں کمپریسر استعمال ہونے کی وجہ سے گیس پریشر ڈاون ہو گیا گیس قلت کی وجہ سے چھٹی کے روز شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کرسمس ڈے پر گیس پریشر کم ہونے کی کی وجہ سے مسیحی برادری کو دشواری کا سامنارہا۔ کرسمس ڈے پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سوئی ناردرن حکام نے کہا ہے کہ گیس پریشر کم والے علاقوں میں بہتری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں