انسانی حقوق کی کارکن فریشتہ کوہستانی بھائی سمیت قتل

Dec 25, 2020 | 13:37:PM
 انسانی حقوق کی کارکن فریشتہ کوہستانی بھائی سمیت قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) افغانستان میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن فریشتہ کوہستانی کو بھائی سمیت قتل کردیا گیا۔افغان وزارت داخلہ نے فریشتہ کوہستانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ کپیسا کے ضلع کوہستان میں نامعلوم افراد موٹرسائیکل سواروں نے معروف افغان سماجی کارکن فریشتہ کوہستانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،جس کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔فائرنگ کے واقعے میں فریشتہ کوہستانی کے بھائی بھی شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ان کے بھائی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق افغانستان کے وزارت داخلہ نے  فریشتہ کوہستانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنٹس یونٹ نے اس حملے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے انہوں نےکہا ہے کہ جلد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔