جے یو  آئی کا چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ 

Dec 25, 2020 | 14:50:PM

(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام نے چیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے مولانا فضل الرحمان اور دیگر پارٹی قائدین کے خلاف  کارروائیوں کےحوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل میں چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے یو  آئی کے ایک مشترکہ اجلاس میں نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمن سمیت پارٹی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے خلاف قانونی مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا،جمیعت  کی لیگل ٹیم چیئرمین نیب کی اخلاق سوز ویڈیو  کو لیکر آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرے گی اور اس معاملہ پر وکلاء کی ٹیم بنا دی گئی ہے جو ریفرنس بارے قانونی جائزہ لے رہی ہے۔
 

مزیدخبریں