مریم اورنگزیب کی نوازشریف دور میں وفد اسرائیل بھجوانے کی تردید

Dec 25, 2020 | 14:58:PM
مریم اورنگزیب کی نوازشریف دور میں وفد اسرائیل بھجوانے کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں وفداسرائیل بھجوانے کی تردید کردی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) کے دور میں ایسا کوئی دورہ یا رابطہ نہیں ہوا  ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر سیاسی مخالفین کو نہیں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایاجارہا ہے ۔نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کشمیر سمیت قومی مفادات پر قائداعظم کے اصولی موقف کی حامی اور پہرے دار ہے ۔’انڈین ایجنٹ‘ بنانے والوں نے اپنی سیاہ کرتوٹ چھپانے کے لئے اب یہ نیا فتنہ تیار کیا ہے۔

لیگی ترجمان نےعمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کشمیر کا سود کرو تم، الزام لگاو نوازشریف پر؟ کابینہ کے وزیر کی خبریں آنے پر اب یہ الزام بھی نوازشریف پر لگادیا؟کوئی شرم، کوئی حیا؟ ۔انہوں نے مزید کہا کہ نالائق، کرپٹ اور جھوٹا ٹولہ لاؤ تم، اور ہر تباہی کا ذمہ دار نوازشریف؟ معیشت تباہ، مہنگائی نے عوام کو قتل کردیا، اور ذمہ دار نوازشریف؟

مریم اورنگزیب نے کہا  کرپشن ، غداری کے چورن بکنا بند ہوگئے تو اب یہ نیا اوچھا ہتھکنڈا اپنایاگیا جو قابل مذمت اور قابل نفرت ہے ۔خبردارکرتے ہیں کہ یہ حربے بند کئے جائیں۔ ملکی مفاد میں ہمارے صبر کا امتحان نہ لیاجائے۔ اس معاملے پر ہم نے بولنا شروع کیا تو جھوٹ پھیلانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔