(24نیوز)حافظ سعید کو ایک اورمقدمے میں ساڑھے 15سال ،پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6ماہ قید کی سزا ، 2،2 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید سمیت 6رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں سزائیں سنا دیں۔اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی جانب سے حافظ سعید، حافظ عبدالسلام ، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے پندرہ، پندرہ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ کالعدم جماعت الدعوۃ کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کو دو، دو لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حافظ سعید کیخلاف تین مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں، اے ٹی سی عدالتوں میں جماعت الدعوۃ رہنماؤں کیخلاف مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں۔
پروفیسر حافظ سعید سمیت 6رہنمائوں کو سزا،2.2لاکھ جرمانہ
Dec 25, 2020 | 15:52:PM