(24 نیوز)وفاقی وزیر شبلی فراز کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کراپنے اقتدار کےلئے سیاست کررہے ہیں ،جے یو آئی کا مقصد صرف حکومت کو غیرمستحکم کرناہے،مولانا فضل الرحمن کو کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے علی امین گنڈاپور نے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بانی قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش پوری قوم کو مبارک ۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کا بیانیہ کسی طور جمہوری نہیں، ان کا مطالبہ ہے جمہوری حکومت کو ہٹا کر ادارے ان کو حکومت میں لے آئیں، یہ مطالبہ انتہائی مضحکہ خیز ہے،ہماری حکومت شفاف الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آئی، فافن اور دیگر اداروں نے 2018 کے انتخابات کی تصدیق کی،2013 کے انتخابات کا موازنہ کرلیں۔
شبلی فراز نے اپوزیشن سے سوال کیا انہوں نے الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کیا؟،آپ کو لوگوں نے ووٹ نہیں دیئے ،لوگوں کو پتہ ہے آپ نہ صادق ہیں نہ امین ،جب آپ کو فیٹف بلز کے بعد کچھ نہیں ملا تو آپ نے تحریک شروع کردی۔انہوں نے کہاکہ یہ تاثر درست نہیں کہ جے یو آئی میں بغاوت کے پیچھے ہم ہیں، جن لوگوں نے مولانا سے اختلاف کیا وہ ان کی پارٹی کے سینئر لوگ ہیں ،اسلام کا لبادہ اوڑھ کر آپ اپنے اقتدار کےلئے سیاست کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن پر ان کے اپنے ہی لوگوں نے عدم اعتماد کردیا، جنہوں نے سوال کیا وہ اپنی پارٹی سے بھی غیر متعلقہ ہوگئے،جے یو آئی کا مقصد صرف حکومت کو غیرمستحکم کرناہے،مولانا فضل الرحمن جمہوریت کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، مولانا نیب کا جواب دینے کے بجائے دھمکیوں پر اتر آئے ہیں،ایم کیو ایم کے استعفوں کی دھمکی سے متعلق کل پریس کانفرنس کریں گے
علی امین گنڈاپور کاکہناتھا کہ مولانا فضل الرحمن کو کرپشن کا حساب دینا ہوگا، مولانا شیرانی، حافظ حسین احمد پارٹی کے اکابرین میں شامل ہیں، جے یو آئی کے سینئر رہنما ہماری باتوں میں کیوں آئیں گے؟ ،مولانا کے بیانات ہر حکومت کے بارے میں دیکھ لیں یہ پہلے بیانات دیتے رہے پھر انہی حکومتوں میں رہے۔
مولانا فضل الرحمان کو کرپشن کا حساب دینا ہوگا، شبلی فراز
Dec 25, 2020 | 18:23:PM