(24 نیوز)صدرپی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے استعفے اور عام انتخابات کا اعلان کرے پھر بات چیت ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ خان عدالت میں نیب کو شکست دے چکا ہے۔ نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں، اتفاق ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے۔ مولانا نے کہا کہ میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھنک کر سرینڈر کروں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کہتی ہے کہ آپ کی سکیورٹی کلوز کرنے کے لئے دباﺅ ہے۔ مولانا شیرانی کی بات کو اسٹبلشمنٹ پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی ہو گی۔ فنکشنل لیگ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے۔حکومت اپنے استعفے اور عام انتخابات کا اعلان کرے پھر بات چیت ہو سکتی ہے۔ان کا مزید کہا تھا کہ موسیٰ خان بہادری کے ساتھ تمام مراحل عبور کر رہا ہے۔ پس پردہ کچھ قوتیں ہیں جو ہمارے خلاف یہ کھیل کھیل رہے ہیں۔