پشاور،برطانیہ سے آئے 2 مسافروں میں کورونا کی تصدیق،مزید7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن

Dec 25, 2020 | 19:07:PM

(24نیوز)برطانیہ سے آنے والے 2 مسافروں کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرمزید 7 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے گزشتہ ہفتے102مسافر آئے جن میں سے 66 کو ڈھونڈ لیاگیا،برطانیہ سے آئے دیگر مسافروں کی ٹیسٹنگ شروع کر دی گئی .دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مزید 7 مقامات پر سمارٹ لاک ڈوان لگانے کا فیصلہ کیا ہے، سمارٹ لاک ڈاﺅن صادق آباد کالونی، محلہ تاج آباد، محلہ قمبر خیل، حیات آباد ، قریشی سٹریٹ اور سٹریٹ نمبر 1 دارمنگی گارڈن میں لگا یا جائے گا،ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 6بجے کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ان علاقوں میںانٹری اور ایگزٹ مکمل طور پر بند ہو گی،سمارٹ لاک لگانے کا مقصد کورونا پر قابو کرنا ہے،سمارٹ لاک ڈاﺅن کے دوران شہریوں کو حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی اور انتہائی خطرناک قسم پھیلی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں