(24 نیوز) مشعال حسین ملک کا کہنا ہے کہ قائداعظم ہمارے قومی ہیرو تھے، قائد جیسے قربانی دینے والے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ نے آرٹس کونسل راولپنڈی میں قائد اعظم کی پیدائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ قائد والا پاکستان تو نہیں ہے لیکن ہم نے اس کے لئے کوشش کرنی ہے۔ ہماری تحریک کشمیر بہت قریب ہے، مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ میرے شوہر کو جیل رکھا گیا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدان جب ڈیتھ سیل کی بات کرتے ہیں تو مجھے ہنسی آتی ہے۔ پاکستان کے سیاستدانوں نے ڈیتھ سیل دیکھا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اقلیتوں کا بھی خیال رکھنا ہے۔