لیویز فورس کی بروقت کارروائی، صوبے کو تباہی سے بچا لیا

Dec 25, 2020 | 19:26:PM
لیویز فورس کی بروقت کارروائی، صوبے کو تباہی سے بچا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوہلو میں لیویز نے بروقت کارروائی کرکے تخریب کاروں کے ٹھکانے سے اینٹی ائیر کرافٹ  گن سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کھیتران ممتاز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لیویز فورس نے تحصیل کاہان کے علاقے سوراف نالہ میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا ہے۔ برآمد ہونیوالے اسلحے میں اینٹی ائیر کرافٹ ایک عدد گن , 5۔14 رونڈ 68 عدد۔ 82 ایم ایم مارٹر رونڈ 2 عدد ،آر پی جی سیون رونڈ فیوز 11 عدد،ار پی جی 7 رونڈ 20 عدد،اینٹی پرسن بم 11 عدد، 7،4 رونڈ کے 84 عدد سمیت بھاری تعداد میں گولا و بارود شامل ہیں۔
 ڈی سی کوہلو نے بتایا کہ تخریب کاروں نے گزشتہ شب ایف سی کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لیویز نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔انہوں نے بتایا کہ اسلحہ صوبے میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھا تاہم لیویز کی بروقت کارروائی نے صوبے کوبڑی تباہی سے بچا لیا۔
 ڈی سی نے مزید کہا کہ علاقے میں تخریب کاروں کی سرکوبی کی جارہی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہونگے۔ تخریب کار علاقے میں ترقیاتی کاموں کو روکنے کےلئے تخریب کاری کے منصوبے استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس نے قیام امن میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔