( 24 نیوز) موٹروے ایم تھری لاہور سے رجانہ تک شدیددھندکی وجہ سے بندکردی گئی جبکہ ملتان موٹروے پرحد نگاہ 70 میٹر تک ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہاہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،گاڑی سوارغیر ضروری سفر سے گریز کریں ، سیدعمران احد نے کہاہے کہ روڈ یوزرز تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں،ترجمان کاکہناہے کہ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں
ترجمان موٹروے کامزید کہناہے کہ شیخوپورہ سے پنڈی بھٹیاں کے درمیان بھی موٹروے پر دھند چھا گئی ،موٹروے پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ مسلسل کم ہو رہی ہے ،موٹروے کے دھند سے متاثرہ حصے کو بند کیا جاسکتا ہے۔
شدید دھند کے باعث ایم تھری موٹروے بند ،ملتان میں حد نگاہ متاثر
Dec 25, 2020 | 19:45:PM