پی آئی اے ملازمین کی طبی سہولیات ختم کرنے کا پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی آئی اے ملازمین کی طبی سہولیات ختم کرنے کا پلان تیار کرلیاگیا،پی آئی اے ملازمین کو وفاقی حکومت کے صحت کارڈ جاری کئے جائیں گے ،پی آئی اے کے ملازمین کی طبی سہولیات کے پلان کی منظوری پلان وزیر اعظم سے لی جائے گی
تفصیلات کے مطابق ملازمین کو حاصل اوپی ڈی، سپیشلسٹ کلینک لیبارٹری اورہسپتال داخلے کی سہولت ختم کردی جائے گی ،قومی ایئر لائن کے ملازمین ایک ہزار سے چار ہزار روپے ماہانہ طبی الاو¿نس دیا جائے گا ، زائد عمر کے ملازمین کو زیادہ الاو¿نس دیا جائے گا ۔
قومی ایئر لائن( پی آئی اے) سالانہ 3 ارب 28 کروڑ روپے ملازمین کی طبی سہولتوں پر خرچ کرتی ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ پی آئی اے شعبہ طب ختم کرنے سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گے ،پی آئی اے اس وقت 23 مراکز صحت آپریٹ کررہی ہے ،پی آئی اے کے ملازمین کی طبی سہولیات کے پلان کی منظوری پلان وزیر اعظم سے لی جائے گی۔