وزیر اعظم عمران خان کل چکوال کا دورہ کریں گے

Dec 25, 2020 | 20:21:PM

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کل چکوال کا دورہ کریں گے،وزیراعظم کے دورے کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر یاسر سرفراز ،چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن سردار آفتاب اکبر، ڈپٹی کمشنر چکوال اور ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا،وزیر اعظم عمران خان یونیورسٹی آف چکوال ،سکول آف ایکسی لینسی اور 500 بیڈز کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 
چیئرمین ایجوکیشن سردار آفتاب اکبرکاکہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ چکوال عوام کی قسمت بدل دے گا،ایم این اے فوزیہ بہرام نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ضلع چکوال کی عوام سے کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کل چکوال کی دھرتی پر آئیں گے۔

مزیدخبریں