(24 نیوز)سندھ حکومت کے خط پر ایکشن، سندھ میڈیکل فیکلٹی نے پیرامیڈیکل کورسز سیشن 2020/2021 میں داخلہ کے لئے ہونیوالے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کینسل کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں بد انتظامی،غیر شفافیت ،بے قائیدگیوں اور پیپرز میں لیکجز کی شکایات کے معاملہ پر سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط پر ایکشن لے لیا گیا۔ سندھ میڈیکل فیکلٹی کی جانب سے پیرامیڈیکل کورسز سیشن 2020/2021 میں داخلہ کے لئے ہونی والی انٹری ٹیسٹ کے نتائج کینسل کر دیئے گئے۔ سندھ میڈیکل فیکلٹی کی گورنر نگ باڈی کی منظوری کے بعد دوبارہ ٹیسٹ لینے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔
یادرہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ روز صوبے میں سندھ میڈیکل کمیشن بنانے کے لئے وفاق کو خط ارسال کیا تھا ۔ خط موصول ہونے کے بعد ٹیسٹ نتائج کینسل کر دیئے گئے ہیں۔