(24نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے ملک کی گرم سیاست میں ایک مرتبہ پھر انٹری ڈالدی ہے۔
سماجی رابطے کیویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کر کے عمران خان کو لانے والے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں جس کا مقصداس نا اہل کرپٹ حکومت اور سلیکٹرز کوپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سے این آر او دلوانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ی جدوجہدعوامی مشکلات کے حل اور ووٹ کو عزت دو کیلئے ہے۔ایسے کسی ڈائیلاگ کا حصہ بننا اپنے مقدس مقصد سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہوگا۔
ہماری جدو جہد ووٹ کی عزت کیلئے،کسی ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے،نواز شریف
Dec 25, 2020 | 21:40:PM