(24 نیوز ) جمعیت علمائے اسلام کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ آج جے یو آئی کے 4 سینئر اور بانی رہنمائوں کی رکنیت ڈکٹیٹر شپ کے ذریعے ختم کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام کے سابق رہنما حافظ حسین احمد نے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، اگر کوئی ایسا سوچ رہا ہے یہ اس کی خام خیالی ہے۔
ترجمان جمعیت علماءاسلام کے مطابق جماعت سے خارج کئے گئے افراد کے بیانات اور رائے کا اب پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، جماعت سے نکالے گئے افراد کو فیصلے کی کاپیاں بھجوادی گئی ہیں۔