کورونا کے مولانا طارق جمیل کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟ ویڈیو بیان جاری

Dec 25, 2020 | 23:24:PM
کورونا کے مولانا طارق جمیل کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟ ویڈیو بیان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف مبلغ اور مولانا طارق جمیل کی حالیہ ویڈیو سامنے آئی جس میں کورونا کی وجہ سے ان کی صحت پر پڑنے منفی اثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے گھر منتقلی کے بعدکورونا کے تلخ تجربات کے حوالے سے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی جس میں ان کی نقاہت واضح ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مولانا کی صحت بری طرح سے متاثر ہوئی جس کی وجہ سے وہ نقاہت کا شکار ہیں اور ان سے زیادہ دیر بات نہیں کی جارہی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا کا کہنا تھا کہ ’کورونا کی پہلی لہر کے وقت میں نے کوویڈ کے حوالے سے ویڈیو اپ لوڈ کروائی تھی مگر مجھے علم نہیں تھا کہ کورونا کیا ہوتا ہے، اب میں خود ا±س کی لپیٹ میں آیا، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے صحت شفا اور عافیت بخشی، میں دس روز ہسپتال میں رہا، منگل کے روز گھر واپسی ہوئی ہے‘۔


مولانا طارق جمیل نے کورونا کے تلخ تجربے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’کورونا ایک بلا، عافیت اور اللہ کی طرف سے امتحان ہے‘۔انہوں نے اپیل کی کہ ’کرونا ایس او پیز کا خیال کریں، کوئی بھائی بہن ماسک کے بغیر گھر سے نہ نکلے اور 6 فٹ کا فاصلہ رکھے‘۔
اپنی ویڈیو میں مولانا طاروق جمیل نے بتایا کہ ’کورونا بڑی عمر کے لوگوں کو لپیٹ میں لے لیتا ہے، ہسپتال میں کئی جنازے اٹھ رہے تھے، کئی ٹھیک بھی ہورہے تھے، میں لمبی بات نہیں کرسکتا کیونکہ اب مجھ سے بولا نہیں جارہا، میری اپیل ہے آپ اپنی صحت کا خیال کریں کیونکہ جان کی حفاظت فرض ہے‘۔