روس نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

Dec 25, 2021 | 10:05:AM

(ویب ڈیسک)روس کی ایک عدالت نے غیر قانونی مواد ہٹانے میں بار بار ناکامی پر گوگل پر98ملین ڈالر جرمانہ عائدکردیا ۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کی صارفین کو نئے سال کی سنہری خوشخبری
تفصیلات کے مطابق روسی عدالت نے ملک کے ضوابط کی خلاف ورزی پر گوگل کومواد ہٹانے کیلئے کہا تھا مگر گوگل کی طرف سے کوئی اقدامات نہ کئے گئے جس کے باعث عدالت نے گوگل پر جرمانہ عائد کردیا۔ گوگل نے کہا کہ روس کی جانب سے مواد کی وضاحت نہیں کی گئی تھی، عدالتی دستاویزات کو دیکھ کر آئندہ اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔
روس میں یہ پہلا واقعہ نہیں کہ ٹیکنالوجی فرم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہو۔ ہفتے کے شروع میں ٹویٹر کو بھی اسی طرح کے الزامات کے لیے 3 ملین روبل جرمانہ کیا گیا تھا۔روسی عدالت کے اس فیصلے کے بعد روسی حکومت مغرب میں تنقید کی زد میں ہے ناقدین نے کہا کہ آزادی اظہار رائے اور آن لائن اختلاف رائے کو روکنے کے لیے مہم کا استعمال کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کارگو زکی عدم دستیابی ۔۔ بدترین گیس بحران کا خدشہ

مزیدخبریں