تھانہ سبزہ زاد کی بجلی کاٹنا لیسکو کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے 41لاکھ روپے کا بل ادا نہ کرنے پر تھانہ سبزہ زار کی بجلی کاٹ دی،بجلی بحال نہ کرنے پر پولیس نے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او لیسکو احمد فراز کےمطابق سبزہ زار تھانہ 41 لاکھ کا روپے کا نادہند ہے اور تھانے کوکئی بار نوٹس بھیجے گئے مگر بل ادا نہ کیا گیا جس پر مجبوراً بجلی کاٹ دی گئی،انہوں نے بتایا کہ تھانہ سبزہ زار پولیس نے بجلی بحال نہ کرنے پر لیسکو کے دو ملازمین کو حراست میں لیا جنہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چار اعلیٰ افسران کروڑوں کے اسیکنڈل میں ملوث ۔۔۔اہم انکشافات سامنے آ گئے