(مانیٹرنگ ڈیسک)مدینہ منورہ میں 5پاکستانیوں کو غیر قانونی طریقے سے رقم بیرون ملک بھجوانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے ، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کروائی اور اسے بیرونِ ممالک بھجوایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی رقم بھی برآمد کی گئی ہے جس کے ذرائع سے متعلق ملزمان تحقیقاتی افسر کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان رقم بیرونِ ملک بھجوانے کی کوشش کررہے تھے تاہم ان کی کوشش ناکام بنادی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی کی طالبہ کے اغوا کی کوشش میں نیا موڑ ..ملزم کے اہل خانہ نے بڑا اقدام اٹھا لیا