وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

Dec 25, 2021 | 13:48:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کےشہری میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے  جبکہ مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے۔ اسلام آباد کےشہری میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے اور مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔

ذرائع کے مطابق اومی کرون کے مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے  بتایا جاتا ہے کہ  مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے، پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو کراچی میں ہوئی تھی جہاں ایک خاتون وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جو نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئیں تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    2022 میں کیا ہونیوالا ہے ۔۔۔نابینا نجومی نے بتا دیا

مزیدخبریں