(مانیٹرنگ سیل) ریاست مدھیا پردیش کے ضلع کھنڈوا کے اکیڈمک ہائٹس پبلک اسکول میں بچوں سے امتحان میں کرینہ اور سیف کے بیٹے کے نام پوچھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی اداکار جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بچوں کو جہاں اب تک میڈیا کی خاص توجہ حاصل رہی وہیں اب اداکار جوڑی کے بچے تعلیمی امتحان کا بھی حصہ بن گئے ہیں،سکول میں چھٹی جماعت کے طالب علموں سے امتحان میں حالاتِ حاضرہ کے سیکشن میں سیف اور کرینہ کے بیٹے کا پورا نام لکھنے کو کہا گیا۔
سکول انتظامیہ کو امتحان میں یہ سوال دینا بھاری پڑی گیا کیونکہ طلبہ کے والدین اور اسکول میں پیرنٹس باڈی نے بھارتی محکمہ تعلیم سے اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،مقامی ایجوکیشن آفیسر کے مطابق اس معاملے پر سکول کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کا جواب آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 2022 میں کیا ہونیوالا ہے ۔۔۔نابینا نجومی نے بتا دیا