تحریک انصاف کا نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل ۔۔اسد عمر سیکرٹری جنر ل مقرر

Dec 25, 2021 | 14:19:PM

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کا نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیدیاجس کے تحت اسد عمر کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کردیاگیا ۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ تنظیم نو کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پی ٹی آئی کے نئے جنرل سیکریٹری ہوں گے۔فواد چودھری نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ” پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا گیا ہے، اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندہ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔


خیال رہے کہ ایک روز قبل خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں میرٹ کے برعکس خاندانوں میں ٹکٹ دیے جانے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی ملک بھر میں تمام تنظیمیں تحلیل کردی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے۔۔ لوگوں میں خوف و ہراس

مزیدخبریں