(ما نیٹرنگ ڈیسک)گوگل ہر اہم موقع پر ’ڈوڈل‘ جاری کرکے مشہور شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، تاہم بانی پاکستان کے 146 ویں یوم پیدائش پر بھی ان کا ڈوڈل جاری نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے ایک روز قبل ہی لیجنڈری اداکار معین اختر کی سالگرہ کے موقع پر ان کا ’ڈوڈل‘ جاری کیا تھا۔تاہم آج تک بانی پاکستان اور نہ ہی گوگل نے علامہ اقبال کا ’ڈوڈل‘ جاری کیا ہے۔یہاں تک کہ ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کا ‘ڈوڈل‘ بھی جاری نہیں کیا۔گوگل کے ڈوڈل ریکارڈ کے مطابق 2010 سے لے کر اب تک پاکستان میں صرف 72 ڈوڈل جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں عبدالستار ایدھی، استاد نصرت فتح علی خان، مہدی حسین، اقبال بانو، نازیہ حسن، نور جہاں، کرکٹر محمد حنیف، وحید مراد، سعادت حسن منٹو، معین اختر، فاطمہ ثریا بجیا اور وحید مراد سمیت دیگر شخصیات کے ’ڈوڈل‘ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی
گوگل نے جہاں ایک دہائی میں پاکستانی شخصیات، قومی دنوں، فیسٹیولز اور دیگر مواقع پر محض 72 ڈوڈل جاری کیے ہیں، وہیں اس نے پڑوسی ملک بھارت کے لیے 270 ’ڈوڈل‘ جاری کیے۔
گوگل ماضی میں بھارت کے موہن داس کرم چند گاندھی کا ’ڈوڈل‘ بھی جاری کر چکا ہے، جب کہ وہاں کے دیگر اہم سیاستدانوں کے لیے بھی خاکے جاری کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سب انسپکٹر کےامتحان میں نقل کا جدید طریقہ ۔۔ویڈیو دیکھ کرآپ کو بھی جھٹکا لگ جائے گا