(مانیٹرنگ ڈیسک) آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ ملک بنایا تھا، وہ ناصرف قانون دان بلکہ سیاستدان اور ترقی پسند لیڈر تھے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نےاپنے ایک بیان میں بانیٔ پاکستان کے یومِ پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے قائد اعظم کے انتقال کے بعد ان کے اصولوں کی نفی کی گئی،انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت اور جمہوریت پسند سیاستدانوں کے خلاف مہم جوئی کی گئی، وفاق کے غیر منصفانہ سلوک کی وجہ سے سانحۂ مشرقی پاکستان رونما ہوا۔
واضح رہے انہوں نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کی خود مختاری کا احترام کیا جائے اور صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ بھی دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل نے آج تک بابائے قوم کا ڈوڈل کیوں جاری نہیں کیا۔۔اہم انکشافات