افغانستان کے تمام ایئرپورٹس ترکی اور قطر چلائیں گے ۔۔طالبان بھی رضامند

Dec 25, 2021 | 17:06:PM
کابل ایئر پورٹ ، ترکی کے ہاتھ
کیپشن: کابل ایئرپورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کابل ایئر پورٹ سمیت افغانستان کے تمام شہروں کے ایئر پورٹس چلانے کیلئے ترکی اور قطر کے وفود نے طالبان رہنماوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روس نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کردیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کے حکام نے گزشتہ روز تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ترکی اور قطر کے مشترکہ وفد کے ساتھ کابل اور دیگر افغان شہروں میں ہوائی اڈے چلانے کے لیے دونوں ممالک سے بات چیت کی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ مذاکرات بھی ہوئے ہیں۔جبکہ طالبان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان امام الدین احمدی نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ترک اور قطری کمپنیوں کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ بات چیت کا ابتدائی دور منعقد ہوا اگلے ہفتے کے اوائل میں مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا گیا لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔
دوسری جانب ترکی نے افغانستان کے تمام ہوائی اڈوں پر سکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی کو طلاق دینے پر شوہر کو انوکھی سز ادنیا بھر میں زیر بحث