محکمہ موسمیات نے سموگ و گردوغبار کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار لوگوں کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے بلوچستان ، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند اور سموگ ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اتوار(کل) کو بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،بلوچستان ، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش و برف باری متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کاامکان ہے،ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولپوراور ملتان میں ہلکی بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ مری ،جہلم اور اٹک میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو چپ کرادیا۔۔دلچسپ ویڈیو وائرل
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آواران ،لسبیلہ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند اور سموگ ہو گی ۔
اس کے علاوہ سکھر،لاڑکانہ ،جیکب آباد ،شہید بینظیر آباد اوردادو میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے،اتوار کو کراچی میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے،گلگت بلتستان میں مطلع ابرالود رہنے کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ سےشادی۔۔ بلال نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا