(24 نیوز)انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی،پاکستان انڈر19ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانیوالے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا تھا،قومی ٹیم نے 238 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،محمد شہزاد نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،اختتامی اوورز میں احمد خان نے 19 گیندوں پر29 رنز کی اننگز کھیلی ۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے سموگ و گردوغبار کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار لوگوں کو خوشخبری سنا دی