پاکستان کی طرف سے بارڈر پر ایسا کیا چھوڑ دیا گیا  کہ بھارتی فوجی نے ڈر  کر فائرنگ کر دی۔۔؟

Dec 25, 2021 | 19:09:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست پنجاب کےضلع  گرداس پور میں  پاکستان کی طرف سے چھوڑے گئے غبارے کو بھارت کی بارڈرسیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان نے دو راؤنڈ فائرکرکے گرادیا۔

بھارت کے اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے ڈی آئی جی پربھاکر جوشی نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے سرحد پر مسلسل دراندازی کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ بی ایس ایف کے ذریعہ کبھی ڈرون کو بھارت کی سرحد میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے تو کبھی دراندازوں کو مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح 5 بجے پاکستان کی طرف سے چھوڑا گیا ایک غبارہ جیسے ہی بھارتی سرحد میں داخل ہوا تو اسے 73 بٹالین کے سپاہی راجندر کمار نے دو راؤنڈ فائرنگ کرنے کے بعد گرا دیا۔ غبارہ صرف تیس فٹ کی بلندی پر تھا۔ سپاہی راجندر نے اپنی ذاتی بندوق سے دو راؤنڈ فائر کرکے اسے نیچے گرادیا۔ ڈی آئی جی پربھاکر جوشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مس یونیورس بھی شاہ رخ خان کی دیوانی نکلی۔۔!
 
 
 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں