پاکستان خطے کا مہنگا ترین ملک۔۔شرح نمو سب سے کم ۔۔ موازنہ کی رپورٹ جاری 

Dec 25, 2021 | 19:50:PM

 (24نیوز)تولا ایسوسی یٹس نے پاکستانی معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے علاقائی ممالک سے موازنہ کی رپورٹ جاری کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تولا ایسوسی ایٹس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت خطے کا مہنگا ترین ملک ہے جہاں پرمہنگائی 11.53 فیصد کی شرح پر ہے ۔ بھارت میں مہنگائی 4.9 فیصد ، بنگلہ دیش میں 5.7 اور سری لنکا میں 9.9 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان فی کس آمدنی کے لحاظ دنیا اور خطے کے ممالک میں سب سے نیچے ہے۔ پاکستان کی فی کس آمدن 1194 ڈالرز، بھارت میں فی کس آمدن 1901 ڈالرز، بنگلہ دیش میں فی کس آمدن 1969 اور سری لنکا میں فی کس آمدن 3689 ڈالرز ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شرح سود بھی خطے کے ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔
 پاکستان میں شرح سود 9.75 فیصد ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں شرح سود 4 فیصد اورسری لنکا میں شرح سود 5 فیصد ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو خطے کے ممالک میں سب سے کم ہے۔پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9 فیصد، بھارت کی معاشی شرح نمو 8.2 فیصد، بنگلہ دیش کی معاشی شرح نمو 6.8 فیصد اور سری لنکا کی معاشی شرح نمو 4 فیصد کی سطح پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔2021 ۔۔عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے رہے۔۔قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

مزیدخبریں