واہ جی واہ۔۔ورزش کرو جوان رہو۔۔ عمران خان، طیب اردوآن کے بعد الہام علی یوف کی ویڈیو کے چرچے

Dec 25, 2021 | 20:06:PM
 آذربائیجان, صدر ,الہام علی یوف, ورزش
کیپشن: آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی گھر پر ورزش کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلامی ملکوں کے تین سربراہ اپنی جسمانی صحت کو چاک و چوبند رکھنے کیلئے ورزش کرنے کے مختلف طریقے اپناتے ہیں ۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی پش اپ لگاتے  اور واک کرتے ہوئے ،  ترکی کے صدر طیب اردوآن کی باسکٹ بال اور فٹبال کھیلتے ہوئے  تصاویر اور ویڈیو ز کے خوب چرچے ہوئے ،ان دنوں آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی گھر پر ورزش کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو اور خبر کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف 60 سال کے ہو گئےہیں۔ان کی اہلیہ مہربان علی یوف نے اس عمر میں فِٹ رہنے کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ الہام علی یوف باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں جس سے اس عمر میں بھی وہ صحت مند ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مس یونیورس بھی شاہ رخ خان کی دیوانی نکلی۔۔!