کشمیر میں لاوا پک رہا ہے، اللہ ایک اور موسیٰ پیدا کرے۔۔فاروق عبداللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
مقبوضہ کشمیر میں لاوا پک رہا ہے، اللہ ایک اور موسیٰ پیدا کرے۔۔فاروق عبداللہ
(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں لاوا پک رہا ہے، مجھے یقین ہے اللہ ایک اور موسیٰ پیدا کرے جو آکر اس قوم کو بچائے گا، مجھے اس بات پر پورا اعتماد ہے اور بہت جلد ایسا ہوگا۔
ایرانی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی نشریاتی ادارے ’دی وائر‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب وزیر داخلہ نے دفعہ 370 ختم کی تو کہا تھا کہ کشمیر میں اب تک جو ہوتا آیا ہے اس کا ذمہ دار یہ آرٹیکل ہے، میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج ہم اقتدار میں نہیں وہ اقتدار میں ہیں، کیا وہ کشمیر میں زندگی معمول پر لے آئے ہیں، کیا زیادہ نوکریاں پیدا ہوگئیں؟ کیا لوگ زیادہ بھارتی ہوگئے ہیں، کیا تشدد میں کمی آئی ہے؟انہوں نے کہا وزیر داخلہ کے بیان کے مقابلے میں زمینی صورتحال بالکل برعکس ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ لوگ اس کا احساس نہیں کرتے؟ یہ گاندھی اور نہرو کا بھارت نہیں۔انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ سری نگر میں پرتشدد کارروائیوں کا براہِ راست تعلق بھارت میں کہیں بھی مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک سے ہے۔انہوں نے کہا کہ دلت تو ہندو ہیں انکےساتھ کیا ہورہا ہے، انکی بیٹیوں کو ریپ اور ان کا قتل کیا جارہا ہے، کیا یہ بھارت ہے، کیا یہ شائننگ انڈیا ہے؟فاروق عبد اللہ کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنے آپ کو مسترد شدہ محسوس کرتے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ کوئی ان کے لئے آواز اٹھانے والا نہیں، انہیں کونے سے لگادیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک لاوا پھٹنے والا ہے، آج کوئی پاکستانی آکر ہمارے لئے نہیں لڑے گا، یہ کشمیری نوجوان ہیں جو خود اپنے لئے کھڑے ہو رہے ہیں، جنہیں معلوم ہے کہ وہ ایک روز مارے جائیں گے لیکن اس کے باوجود کھڑے ہیں، کیوں؟ کیوں کہ انہیں کسی قسم کی کوئی امید نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واہ جی واہ۔۔ورزش کرو جوان رہو۔۔ عمران خان، طیب اردوآن کے بعد الہام علی یوف کی ویڈیو کے چرچے