پاکستان کی ترقی کیلئے مسیح برادری کا کردار ناقابل فراموش، کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں: آصف علی زرداری

Dec 25, 2022 | 00:32:AM
 پاکستان, ترقی, مسیح برادری , کرسمس , مبارکباد, آصف علی زرداری
کیپشن: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ تمام مسیح قوم خاص طور پر پاکستان میں بسنے والے مسیح پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، قیام پاکستان سے لیکر پاکستان کی ترقی کیلئے مسیح برادری کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کرسمس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے تمام غیر مسلم شہریوں کو 1973 کے آئین میں برابر کے شہری ہونے کا حق دیا تھا، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے غیر مسلم شہریوں کے بنیادی حقوق کا دفاع کیا تھا۔
 تمام مسیح برادری اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلائیں تاکہ وہ اپنی قابلیت کے مطابق ملک اور قوم مثالی خدمت کرکے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں، پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام ثمرات پر مسیح برادری کے برابر کےحقوق کی طرفدار ہے،خوشی کے اس موقع پر ڈاکٹر شہباز بھٹی شہید کو بھی یاد رکھا جائے جس کی ملک اور جمہوریت  کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔