بھارتی اداکارہ کی خودکشی کےمتعلق والدہ کابڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ 20 سالہ تونیشا شرما کی والدہ کے بیان کے بعد خودکشی کے واقعے نے نیا موڑ لے لیا۔داکارہ کی والدہ نے تونیشا شرما کی موت کا الزام ساتھی اداکار شیزان خان پر لگایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تونیشا شرما کی ماں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اپنی بیٹی کی کا ذمہ دار ساتھی اداکار کو قرار دیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان تعلقات تھے۔اداکارہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی میرے ساتھ ہی رہتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، اگر یہ ثابت ہوگیا کہ اداکارہ حاملہ تھی تو پھر تحقیقات خودکشی اور قتل کے رخ پر کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سالہ اداکارہ نے علی بابا داستان کابل کے سیٹ پر ساتھی اداکار شیزان خان کے میک اپ روم میں خودکشی کی۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے خط یا کوئی ایسی چیز نہیں ملی، جس سے لگے کہ موت خودکشی ہے، سیٹ پر موقع پر موجود تمام افراد سے سوالات کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
وضح رہےکہ انہوں نے وہیں سے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
20 سالہ اداکارہ اس ٹی وی شو میں ایک شہزادی کا کردار نبھارہی تھیں، انسٹا گرام کی اسٹوری کے ساتھ شیئر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میک کروا تے ہوئے بہت پرجوش تھیں۔
انہوں نے شو کی ڈیمانڈ کے مطابق میک کرنے والی خاتون سے ہاتھ کی کلائی پر جعلی کٹ بھی بنوایا اور پھر اسے دوسروں کو دکھاتی رہیں۔