(ویب ڈیسک) فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کی وزیر برائے کھیل امیلے اُودیا کاستیرا نے کہا کہ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کی جانب سے فرانسیسی کھلاڑی کیلن مباپے کا مذاق اڑانا ناشائستہ حرکت تھی۔
فرانسیسی وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ ارجنٹائن کی ٹیم نے جیت کے بعد جو حرکتیں کیں وہ اس میچ کے وقار کے مطابق نہیں تھیں جو ہم نے دیکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: فیفا کی جانب سے قطر فٹبال ورلڈ کپ کے بہترین گول کا اعلان
وزیر کھیل نے ارجنٹینا کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینز کو بیونس آئرس میں ہونے والی جیت کی پریڈ میں فرانسیسی کھلاڑی مباپے کے اسٹکر والی گڑیا تھامنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مارٹینز کا یہ عمل شرمناک تھا۔
ارجنٹینا نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پنلٹی ککس میں فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔