اعتماد کے ووٹ:پرویز الہیٰ کی نئی کوشش

Dec 25, 2022 | 15:48:PM
فائل فوٹو
کیپشن: اعتماد کے ووٹ:پرویز الہیٰ کی نئی کوشش
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے حسنین بہادردریشک کو پہلے کابینہ سے نکالا، استعفی لیا اور اب وزیر کو قابل قرار دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب پرویزالہی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، انہوں نے پہلے پی ٹی آئی کے وزیر حسنین بہادر دریشک کو کابینہ سے نکالا، ان سے استعفی لیا اور اب جب اعتماد کا ووٹ لینے کی بات آئی تو حسنین دریشک کو قابل وزیر قرار دے دیا۔

پرویز الہیٰ نے تحریک عدم اعتماد میں حسنین بہادر دریشک کو ووٹ کے لئےمنانےکی کوششیں شروع کردی ہیں، اور کہا ہے کہ حسین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ایک وزیر ہیں۔ 
بات یہیں نہیں بلکہ پرویزالٰہی نے یہ بھی کہا کہ حسین بہادر دریشک میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے میرا بیٹا مونس الٰہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حسین بہادردریشک کا استعفیٰ منظور نہیں کیا، اس لئے وہ بطور صوبائی وزیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔