رشتےنہ ملنے پر 50 کنواروں کا انوکھا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے لیے لڑکیاں نہ ملنے پر 50 کنواروں نے انوکھا احتجاج کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر سولاپور میں 50 کنوارے مرد شادی کے لیے لڑکیاں نہ ملنے پر دلہے کی طرح تیار ہوکر گھوڑوں پر بیٹھ کر بینڈ باجوں کے ساتھ کلکٹر آفس احتجاج کرنے پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنوارے مرد سر پر سہرہ سجائے بینڈ باجوں کے ساتھ گھوڑوں پر سوار ہوکر جلوس کی شکل میں پریڈ کرتے ہوئے کلکٹر آفس کے باہر پہنچے اور شادی نہ ہونے پر احتجاج کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے لیے لڑکیاں ڈھونڈی جائیں تاکہ وہ بھی شادی کا لڈو کھائیں۔
युवा दूल्हों का कोई तो घर बसा दो !????????
— Sanjeev ???????? (@Sanjubolbam) December 22, 2022
परेशान कुंआरे बैंड-बाजे के साथ डीएम ऑफिस पहुंचे और शादी कराने की मांग किया। #Maharashtra #Solapur #Groom #ViralVideo #Wedding pic.twitter.com/Ffo1n0QK6u
مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ شادی کے لیے لڑکیاں نہ ملنے کی اصل وجہ ریاست میں مردوں و خواتین کے تناسب میں فرق ہے۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہرین میں سے ایک شخص نے شادی نہ ہونے کی وجہ سے اپنے ذہنی تناؤ کے بارےمیں بتایا، اس نے کہا کہ میں الیکٹریکل انجینیئر کی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا کیونکہ میں شادی کے حوالے سے پریشان تھا۔