سردی میں مچھلی کی کھال کھانےکے فوائد

Dec 25, 2022 | 17:27:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سردی میں مچھلی کی کھال کھانےکے فوائد
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سردی کے موسم کی پسندیدہ غذا مچھلی تو سب ہی کھاتے ہیں مگر کیا آپ مچھلی کی کھال کے فوائد سے واقف ہیں جس کو لوگ کھانے سے پہلے اتار کر ضائع کر دیتے ہیں۔سردی کے موسم کے آتے ہی عام طور پر ایسی غذاؤں کا استعمال شروع کر دیتے ہیں جو کہ غذائیت سے بھر پور ہوتی ہیں- ایسی غذا کے استعمال کے سبب جسم کو سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے فاضل توانائی حاصل ہوتی ہے ان غذاؤں میں خاص طور پر مچھلی کا استعمال سردی کے موسم میں بڑھ جاتا ہے اور ذائقے اور افادیت سے بھر پور اس غذا کا استعمال لوگ بہت شوق سے کرتے ہیں- مگر زیادہ تر افراد مچھلی کو کھانے کے دوران اس کی اوپر والی کھال اور کانٹے پلیٹ میں ایک جانب جمع کر کے رکھتے جاتے ہیں اور ان کو کھانے سے پرہیز کرتے ہیں- کانٹے کھانے سے اجتناب تو بالکل ٹھیک ہے مگر جو لوگ مچھلی کی کھال کھانے سے پرہیز کرتے ہیں وہ درحقیقت خود کو ایک اہم غذائيت بھری غذا سے محروم رکھنے کا جرم کرتے ہیں-

 
مچھلی کے گوشت کے ساتھ اس کی کھال کی غذائيت
مچھلی کا گوشت جو کہ پروٹین ، اومیگا تھری ، وٹامن ڈی ، ای آیوڈین جیسی اہم غذائيت سے بھرپور ہوتا ہے یہ تمام خصوصیات اس کی کھال میں بھی موجود ہوتی ہیں البتہ کچھ مچھلیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جس میں مرکری اور دیگر مادے خطرناک حد تک زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور انسانی صحت کے لیے مضر ہو سکتے ہیں- تو ایسی مچھلیوں کو کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے اور عام اقسام کی مچھلیاں جو بازار میں میسر ہوتی ہیں مثال کے طور پر رہو ، پاپلیٹ ، ٹیونا ، سنہری ، وغیرہ کا استعمال کرنا چاہیے کیوں کہ ان میں زہریلے مادوں کی مقدار بہت کم ہوتی ہے-
 
مچھلی کی کھال کی افادیت
مچھلی کی کھال کو تیار کرتے ہوئے اچھی طرح اسکیل سے صاف کر لینا ضروری ہوتا ہے مچھلی کو اس کی کھال کے ساتھ پکانا اس لیے بھی بہتر ہوتا ہے کہ اس طرح ایک جانب تو اس کے گوشت کی غذائیت پکانے کے دوران محفوظ رہتی ہے اور دوسری طرف اس کی کھال اس مچھلی کی لذت میں بھی مزید اضافہ کر دیتی ہے اور غذائيت کے اعتبار سے بھی بہت زیادہ فائدوں کی حامل ہوتی ہے جن میں سے کچھ یہ ہیں-

 پروٹین
مچھلی کی کھال کے اندر پروٹین کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسانی عضلات اور میٹا بولزم کے نظام کو درست رکھنے کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے- یہ ایک جانب تو کم عمر بچوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس کے ساتھ اس کے اندر ایسی پروٹین موجود ہوتی ہے جو نشمونما کے لیے بہترین ہوتی ہے-
 
 اومیگا تھری فیٹی ایسڈ
عام طور پر مچھلی کی چکنائی سے تیار ہونے والے اومیگا تھری کے کیپسول لوگ بھاری رقم میں خرید کر استعمال کرتے ہیں اس سے جوڑوں کے درد میں بہت آرام ملتا ہے- مچھلی کی کھال اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا ایک بڑا ذریعہ ہوتا ہے جو جسم کو صحت مند چکنائی مہیا کر سکتا ہے اس کے علاوہ اس کا استعمال دل کے مریضوں کے لیے بند شریانوں کو کھولنے کے لیے اور دماغ کے اندر دوران خون کو بڑھانے کے لیے بہت مفید ہوتا ہے-
 
 بڑھتی عمر کے اثرات کا خاتمہ کرتا ہے
بڑھتی عمر کی اہم نشانیوں میں جوڑوں کا درد اور ڈھلکتی ہوئی جلد ہے ان تمام تکلیفوں کے لیے مچھلی کی جلد اہم کردار ادا کرتی ہے کیوں کہ اس کے اندر وٹامن ای کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ جلد کو نئی چمک دمک فراہم کرتی ہے- اس کے علاوہ اومیگا تھری کی موجودگی جوڑوں کے درد کا خاتمہ کر کے بڑھتی ہوئي عمر کے اثرات کو روکتا ہے-

4: قوت مدافعت بڑھانے کا اہم ذریعہ
انسانی جسم کو نمو کے لیے غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے غذائیت کی کمی جسم کو کمزوری میں مبتلا کر دیتی ہے اور اس سے اس کی قوت مدافعت میں کمی واقع ہوتی ہے- مگر مچھلی کی کھال میں ایسی غذائیت موجود ہوتی ہے جو کہ قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے-
صحت مند رہنے کے لیۓ کتنی مچھلی کھانی چاہیے-ہر انسان کو ہفتے میں 113 گرام مچھلی ہفتے میں دو سے تین بار لازمی کھانی چاہیے اور یہ صحت کے لیے ضروری ہے