(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی 10 فور دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کیلئے مالی پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تحقیقات کی روشنی میں مالی پیکج کی منظوری دی جس میں ڈرائیور سید سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے شامل ہیں۔
وزیراعظم کی ہدایت پر مالی پیکج کا چیک سید سجاد حیدر کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ سجاد حیدر کا دہشت گردوں یا اُن کے منصوبے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں دستی بم حملہ،چار افراد زخمی
سید سجاد حیدر شاہ کی ٹیکسی میں 23 دسمبر کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں دھماکہ ہوا تھا۔
سجاد حیدر کا تعلق رہانہ ضلع چکوال سے تھا اور وہ راولپنڈی میں مسلم آباد، ڈھوک سیداں میں رہائش پزیر تھے۔
سید سجاد حیدر کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بچے شامل ہیں۔